مغربی بنگال کی مشہورادیبہ نونیتا سین کی آج صبح چل بسی۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے بیمارتھے ۔ انہیں مقامی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کی موت ہو گئی
محترمہ سین کے کنبہ میں ان کی دو بیٹیاں انتارا دیو سین اور نندنا سین ہیں۔ پدم شری اور ساہتیہ اکادمی سے اعزاز یافتہ محترمہ سین طویل عرصہ سے بیمار تھیں۔
محترمہ سین نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر اسمرتیہ سین سے شادی کی تھی اور بعد میں ان سے الگ ہوگئی تھیں۔
13 جنوری 1938 کوپیدا ہونے والی ادیبہ نونیت سین کی سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی عام وخاص کے لیے کام کیا ہے۔
نونیت سین نےجہاں بچوں پرکتاب لکھی تواپنی دوسری کتاب میں نوجوان نسل کی رہنمائی بھی کی ۔ملک کی سب کامیاب ادیبیوں میں سے ایک تھی۔
ان کی موت پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ،گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھن کھڑے سمیت تمام اعلیٰ سیاسی رہنماوں اور ادبی شخصیات نے تعزیت کیا۔