ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک کی مرمت کے لئے ایک گھریلو خاتون نے محاذ کھولا

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 8:17 AM IST

مشرقی مدنی پور کے مہشادل تھانہ علاقے کی رہائشی یاسمن بی بی نے خستہ حال سڑک کی مرمت کے لئے انتظامیہ کے خلاف محاذ کھول دیا۔ مقامی باشندے بھی اس خاتون کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

خستہ حال سڑک کی مرمت کے لئے محاذ
خستہ حال سڑک کی مرمت کے لئے محاذ

مغربی بنگال کے ضلع مشرقی مدنی پور کے مہشادل تھانہ علاقے میں ایک گھریلو خاتون یاسمن بی بی نے خستہ حال سڑک کی مرمت کے لئے محاذ کھول دیا ہے۔

مہشادل تھانہ علاقے میں سڑک کی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس تعلق سے یاسمن بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ بارش کی وجہ سے سڑک کی حالت ابتر ہوچکی ہے، لوگوں کو اس سڑک پر چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن اس پر دھیان نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ٹی ایم سی کے رہنما پر رشوت خوری کا الزام

وہیں، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے ایمبولینس، پرائیوٹ ٹیکسی یہاں نہیں آتی ہے۔ ٹوٹو رکشہ والوں کو اضافی کرایہ دے کر مریضوں کو ہسپتال تک لے جانا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں سڑک کی مرمت کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.