بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور ایم ایل اے انو برتا منڈل نے ممتابنرجی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن پیسے کی بد ولت اقتدار میں آ نے کی سازش کرنے والی بی جے پی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے انو برتا منڈل نے ضلع پارٹی کے ہیڈ کو ارٹر میں پریس کانفر نس کے دوران کہاکہ فرقہ پرست سیاسی جماعت بی جے پی کی پیسے کے بدلے اقتدار کی پالیسی ریاست مغر بی بنگال کے لیے خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں ممتا بنرجی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ بدولت اقتدار حاصل کرنے کی سازش کرنے والی سیاسی جماعت سے ہماری جنگ ہے ۔
2021 میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آنے والی ہے۔ کئی لوگ بی جے پی کوچھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور 2021 میں بی جے پی کی صفایا کے بعد ختم ہوگیا۔ چند لوگوں نے ریاست میں بحران پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیا ب نہیںہوں گے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما اپنی صحت سے متعلق کہاہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بیمار تھا جس کی وجہ سے پارٹی کوارٹر میں نہیں آسکا ۔ لیکن میں اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکاہوں فرقہ پرست سیاسی جماعت کے ہر حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔