ETV Bharat / state

مغربی بنگال :راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع - مغربی بنگال میں راشن کارڈ آدھار کارڈ لنک

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کا م شروع ہوگا اور اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:42 PM IST

سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد مغربی بنگال حکومت نے آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے لنک کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کا م شروع ہوگا اور اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں ہدایت جاری کی ہے۔

سپریم کورٹ نے آج مرکزی اور ریاستی حکومت کو ملک بھر میں 31جولائی تک ایک ملک اور ایک راشن کارڈ متعارف کرنے کی ہدایت دی ہے ۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ خوراک نے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ۔محکمہ خوراک نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ ہے ڈیجٹیل راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جلد سے جلد لنک کیا جائے ۔پہلے مرحلے میں گھر گھر جاکر لنک کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں جو لوگ گھروں پر نہیں ملیں گے، انہیں آفس میں آکر یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون بڑھے گا: ایئر چیف

منگل کو محکمہ خوراک کے سکریٹری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق چوں کہ بڑی تعداد میں جعلی راشن کارڈ ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی راشن کارڈ کو آدھارکارڈ سے لنک کرنے کی ہدایت دی تھی، یہ کام اگلے یکم جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ ایجنسی جو کام کرے گی اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

ویڈیو کانفرنس میں ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت دروازے پر راشن سے متعلق رہنما اصول بنانے پر کام شروع کر رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ، آدھار کارڈ کو ڈیجیٹل راشن کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد مکمل کرنا ہے۔عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کو غیر مقیم مزدوروں کے لئے ایک پورٹل بنانے کی ہدایت کی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.