ریاست میں گزشتہ 9 دنوں میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے چار ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں. اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے.
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 دنوں میں پہلی مرتبہ چار ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
میڈیکل بلیٹن کے مطابق یومیہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے تین ہزار 997 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ 9 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کورونا وائرس کے چار ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 58 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں ــ
اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 608 پہنچ گئی ہے۔گزشتہ نو دنوں کے دوران روزانہ 60 سے زائد لوگوں کی موت ہوئی تھی.
صحت انتظامیہ کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 57 ہزار 775 پہنچ گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ لوگ اگر حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں گے تو اس پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔
صحت انتظامیہ کے مطابق لوگوں کو بھیڑ سے بچنے کی کوشش کرنی ہو گی اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنانے کی ضرورت ہے ـ
دوسری طرف ویسٹ بنگال میڈیکل ایسوسی ایشن نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ کہا کہ حکومتی کو اس پر قابو پانے کے لئے سخت ترین اقدام کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔