ETV Bharat / state

بہن کی یاد میں بنایا گیا ہسپتال کورونٹائن کے لیے پیشکش - جب بہن کی یاد بنایا گیا ہسپتال کو قرنطینہ سنٹرمیں بدل دیاگیا

اسپتال کی تعمیر کیلئے چار ٹیکسی اور بیوی کے زیورات فروخت کرنے والے سعید لشکرنام کے ٹیکسی ڈرائیور نے قرنطینہ سنٹرکیلئے اپنے اسپتال کو کیا ہے۔۔

جب بہن کی یاد بنایا گیا ہسپتال کو قرنطینہ سنٹرمیں بدل دیاگیا

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:42 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

مالدہ ضلع کے رہنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور جنہوں نے اسپتال کی تعمیر کیلئے اپنی چار ٹیکسی اور اہلیہ کے زیورات کو فروخت کردیا تھا ، اب انہوں نے مذکورہ اسپتال کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنانے کی حکومت کو پیشکش کی ہے۔

چند سال قبل اپنی چھوٹی بہن کے انتقال کے بعد محمد سعید لشکر نے بری پور کے پونری میں 50بستروں والااسپتال بنایا تھا۔

لشکر نے کہا کہ چند سال قبل میں نے اپنی بہن معروفہ کے نام پر ایک زمین خرید کر اسپتال کی تعمیر کی تھی۔اس اسپتال کی تعمیر کیلئے میں نے اپنے چار ٹیکسی اور اپنی اہلیہ شمیمہ کے زیورات کو فروخت کردیا تھا۔

انہوں نے کہا ہم نے اسپتال کی تعمیر کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔بڑی محنت اور مشقت کے بعد غریبیوں کے لئے ہسپتال کی تعمیری کام مکمل ہو ا ۔

45سالہ کیپ ڈرائیور نے کہا کہ یہاں روزانہ 300مریضوں کا آؤٹ ڈور علاج کیاجاتا ہے۔اب سعید اسپتال کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کی فنڈ جمع کررہے ہیں۔تاہم سعید نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے منصوبے کو ترک کردیا ہے۔

سعید نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ اور قریبی دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد ضلع اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرکے میں نے اپنے اسپتال کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرنے کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران نے میری پیشکش پر کہا ہے کہ محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے رابطہ کرنے کے بعد ہی مشورہ دیا جائے گا۔

سعید نے 5ہزار روپے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ریلیف فنڈ میں دیا ہے۔اس کے علاوہ اسپتال کے دس ڈاکٹروں کو بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹرینڈ کیا جارہا ہے۔

برئی پور کے افسر نے کہا کہ ہم لوگوں نے سعید لشکرکا شکریہ اداکیا ہے۔ انہوں نے اپنانجی ہسپتال کو حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان کی خواہش کو پوری کرنے کے لئے24 گھنٹے کے اندر ہی تمام کاغذی کارروائی کرنے کی کوشش کریں گے۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.