ETV Bharat / state

'خوفزدہ نہ ہوں،احیتاط برتیں'

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے مرکز کی تمام ایڈوائزری پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے ایڈوائزری پر عمل کریں۔

'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے'
'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے'
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 6:54 PM IST

Updated : Mar 19, 2020, 9:42 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ریاستی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جس طرح سے کام کررہی ہے اس سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے'

انہوں نے کہاکہ حالات قابو میں ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے احتیابی تدابیر پر عمل ضروری ہے ۔ اس کے لئے تمام لوگوں کو ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نےکہاکہ ریاست کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے لیکن عوام کو بھی بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے'
'خوفزدہ نہ ہو،احیتاط برتے'

وزیر تعلیم کے مطابق افواہوں کی وجہ سے کوروناوائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے لوگوں کو ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی وبا کی شکل اختیار کر چکی کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے سبب اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی۔

مغربی بنگال میں کوروناوائرس کا اب تک ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ سے کولکاتا آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں بیلیا گھاٹا آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لندن میں شوٹنگ ختم کرکے کولکاتا پہنچنے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ میمی چکرورتی کو بھی 14 دنوں تک کورین ٹائن کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 19, 2020, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.