ETV Bharat / state

'جب دو جرمنی ایک ہو سکتا ہے تو دو بنگلہ کیوں نہیں'

ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے یوم بین الاقوامی مادر زبان کے موقع پر کہا کہ 'جب دو جرمنی ایک ہو سکتا ہے تو دوبنگلہ کیوں نہیں ہو سکتا ہے۔ ہم اس کے لئے پرُعزم ہیں اور ایک دن ہم ایک ہو جائیں گے۔'

'جب دوجرمنی ایک ہو سکتا ہے تو دوبنگلہ کیوں نہیں'

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 8:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:50 AM IST

بھارت اور بنگلہ دیش سرحد کے قریب مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے پٹروپول میں یوم بین الاقوامی مادر زبان کے موقع پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیرجیوتی پریہ ملک نے کہا کہ 'سرحد کی باڑ ہمیں ایک ہونے سے کبھی بھی روک نہیں سکتی ہے۔'

'جب دوجرمنی ایک ہو سکتا ہے تو دوبنگلہ کیوں نہیں'

انہوں نے کہاکہ کوئی چاہئے جتنی بھی سیاست کرلئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ اس پار بنگالہ اور اس پار کے بنگلہ کے لوگ ایک دن ایک ہوجائے گا۔

ریاستی وزیر نے کہاکہ جب دوجرمنی ایک ہوسکتا ہے تو دوبنگالہ کیوں نہیں ہوگا۔مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کی زبان ایک ہی ہے ۔ ہم ایک جیسے ہی ہیں ہیں تو سرحد پر باڑ لگانے کی باتیں کرنے والے بی جے پی کے رہنماہمیں روکنے والے کون ہوتے ہیں۔

یوم بین الاقوامی مادرزبان کے موقع پر انہوں نے کہاکہ اس پارکے بنگالہ(مغرنی بنگال) میں بنگلہ دیش کے تمام لوگ ایک تھے ، ایک ہیں اور مستقبل میں بھی ایک رہیں گے ہمیں کوئی الگ نہیں کرسکتا ہے۔

جیوتی پریہ ملک نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ مغربہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آ ر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کسی بھی قیمت پر شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ نہیں کیاجائے گا۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جائے جتنی طاقت لگادے یہاں کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کےبعد وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں نئے قانون کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ارکان اسمبلی کوریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دی۔

دہلی کے شاہین باغ کی طرح کولکاتا کے پارک سرکس میں گزشتہ ڈیڑھ مہینوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ رسی کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج میں شامل خواتین کا کسی بھی سیاست جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.