ETV Bharat / state

Mysterious Student Death Case ریاستی حقوق انسانی کمیشن کا جادوپور یونیورسٹی کا دورہ - ایس پی شانتی داس کا جادوپور یونیورسٹی کا دورہ

قومی انسانی حقوق کمیشن نے جادو پور یونیورسٹی کے طالب علم کی موت کے معاملے میں پہلے ہی یونیورسٹی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر چکا ہے۔ اس بار ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے یونیورسٹی کا دورہ کر کے طالب علم کی موت کے بارے میں جانکاری اکٹھا کی۔

ریاستی حقوق انسانی کمیشن کا جادوپوریونیورسٹی کا دورہ

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 10:53 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع جادوپور یونیورسٹی کے کمیشن کی جانب سے ایس پی شانتی داس نے دوپہر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے کچھ دیر یونیورسٹی انتظامیہ سے بات کی۔ شانتی نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ سے بات کی ہے۔ طالب علم کی موت کے معاملے جو کچھ ہوا، اس پر ان کا ورژن سنا۔ اس بار ہم اپنا کام کریں گے۔ میں کئی اور لوگوں سے بات کرنے کے بعد ایک رپورٹ تیار کروں گا۔ اسی کے ساتھ شانتی نے کہا کہ انہیں وہ تمام جانکاری نہیں ملی جو وہ چاہتے تھے۔ انہیں جمع کرنا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے دیکھا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ہدایات کے مطابق ریگنگ سے متعلق ہدایات پر عمل ہوا ہے یا نہیں، آیا یونیورسٹی انتظامیہ نے وہ سب کچھ کیا ہے جو اس واقعے میں کیا جانا چاہیے تھا یا نہیں۔ بدھ کی رات دیر گئے جادوپور یونیورسٹی کے مین ہاسٹل کے اے-2 بلاک میں ایک طالب علم کی جوبنگلہ شعبہ میں پہلے سال کے طالب علم تھے، فرش ہربرہنہ اور بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوئے تھے۔ جمعرات کی صبح اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔ اس غیر معمولی موت میں ریگنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

کلکتہ پولیس اس واقعہ میں پہلے ہی کل 9 لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ بدھ کو 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب ریاستی حکومت کے ایک وفد نے بدھ کو ندیا کے بوگولا میں ہلاک طالب علم کے گھر کا دورہ کیا۔ اس وفد میں تین وزیر اور ایک ایم پی شامل تھے۔ وزیر تعلیم برتیا باسو، ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر ششی پنجا، رکن پارلیمنٹ کاکالی گھوش دستیدار اور یوتھ ترنمول صدر سیانی گھوش نے متوفی طالب علم کے اہل خانہ سے بات کی۔ وزیر تعلیم برتیا نے متوفی کی ماں سے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ قصورواروں میں سے کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ وہ اس گھر کے چھوٹے بیٹے کی تعلیم کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Death Of Jadavpur University Student گرفتار 6 افراد 28 اگست تک پولس تحویل میں

جادو پور یونیورسٹی کے رجسٹرار سنیمنجو بوس اور ڈین آف اسٹوڈنٹس رجت رائے کو بدھ کی دوپہر لال بازار میں طلب کیا گیا۔ اگرچہ سنیمنجو گئے، لیکن رجت لالبازار نہیں پہنچے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے احتجاج کا سامنا ہے۔ وہ گھرے ہوئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.