ETV Bharat / state

صدر راج سے ہی مغربی بنگال میں امن کی راہ ہموار ہوگی: دلیپ گھوش

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بی جے پی پارٹی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ چاروں طرف افراتفری کا عالم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر راج سے ہی مغربی بنگال میں امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

dilip ghosh
دلیپ گھوش
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:30 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل شروع ہونے والے جھڑپوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سیاسی جھڑپوں کو روکنے کے لئے کبھی بھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جھڑپوں کے دوران بی جے پی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے قتل کئے گئے ہیں۔ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران بی جے پی حامیوں کو ہدف بنایا گیا جو آج تک جاری ہے۔ یہ حقیقت ہے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ صدر راج سے ہی مغربی بنگال میں امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب میں کانگریس پارٹی میں اختلافات دور کریں گے راہل گاندھی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ لنگی پہننے والے لوگ این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران لنگی پہننے والوں نے جم کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ اس معاملے میں شامل لوگوں کے خلاف آج تک کوئی شکایت درج کرائی گئی لیکن بی جے پی کے پانچ ہزار حامیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.