بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر اور سابق کپتان سورو گنگولی نے ایسکون کولکاتا سنٹرکی مدد کی ہے اس کی وجہ سے ایسکون یومیہ 20ہزار افراد کو کھانا کھلائے گی۔
لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل سے ایسکون کولکاتا میں یومیہ دس ہزار افراد کو کھانا فراہم کرتی تھی۔مگر سابق کپتان کے تعاون کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان 20ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا جاسکے گا۔
سابق کپتان و کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سوربھ گنگولی نے آج کولکاتا میں واقع ایسکون سنٹر کا دورہ کیا۔گنگولی تمام حفاظتی اشیاء ماس اور کلپس پہنے ہوئے تھے۔
ایسکون کولکاتا سنٹر کے صدر نائب صدر اور ترجمان رادھارمن داس نے کہا کہ ہم لوگ کلکتہ سنٹر سے یومیہ دس ہزار افراد کو کھانا فراہم کرتے تھے۔
مگر ہمارے سوربھ داسنٹر آکر ہماری مدد کی اور اب ہم اضافی طور مزید دس ہزار یعنی کل 20ہزار افراد کو کھانا فراہم کریں گے۔
اس سے قبل سوروگنگولی نے رام کرشن مشن کے ہیڈ کوارٹر بیلور مٹھ کو 20ہزار کلو گرام چاول عطیہ کیا تھا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس کی وجہ سے یومیہ مزدوری،رکشہ اور ٹھیلا چلانے والوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہے۔لاکھوں افراد آمدنی سے محروم ہوگئے ہیں ایسے میں لوگوں کی مدد کرنا بہت ہی ضروری ہے۔
ایسکون نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر بینکنگ نظام بند ہوگئے تو ان کیلئے اس اسکیم کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا مگر بیکنگ سسٹم حسب معمول آپریٹ ہورہا ہے۔تو ایسکو ن اس پورے نظام حسب سابق چلارہی ہے اور متعدد فیملی کیلئے ایسکون کی یہ سروس نعمت مترقبہ سے کم نہیں ہے۔
داس نے کہا کہ میں ہمیشہ سورودا کا شیدائی رہا ہوں،وہ ایک کرکٹر کے ساتھ عظیم انسان ہیں۔ہم نے درجنوں مرتبہ انہیں گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے مگر سورو دا کی یہ اننگ یعنی ایسکون کے ذریعہ بھوکے لوگوں تک کھانا پہنچانے کی کوشش بہت ہی عظیم ہے اور ایسکون سوربھ دا کا نہ صرف شکریہ ادا کرتی ہے بلکہ ہم احسان مند بھی ہیں۔
خیال رہے کہ ایسکون ملک بھر میں یومیہ چار لاکھ افراد کو کھانا فراہم کرتی ہے۔