ETV Bharat / state

'مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد اسکول کھولنے کے منصوبے پر غور' - بنگال میں متبادل دنوں میں اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کے آپشنز

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ 'ان کی حکومت نومبر میں درگا پوجا کی چھٹیوں کے بعد متبادل دنوں میں اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔گزشتہ سال مارچ میں کوویڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد سے ہی ریاست میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد اسکول کھولنے کے منصوبے پر غور

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 8:53 PM IST

ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں نوبل انعام یافتہ ابھیجیت ونائیک بنرجی کی سربراہی میں گلوبل ایڈوائزری بورڈ (جی اے بی) کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 'ابھی منصوبہ زیر غور ہے, مگر ابھی کچھ بھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے کہ طلبہ کس طرح اسکول میں آئیں گے اور اس کا نظام کیا ہوگا لیکن جلد ہی اس پر فیصلہ کیا جائے گا'۔

مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد اسکول کھولنے کے منصوبے پر غور
مغربی بنگال میں درگا پوجا کے بعد اسکول کھولنے کے منصوبے پر غور

اس موقع پر نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت بنائک بنرجی بھی اسی دن عالمی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں ممتا بنرجی کے ساتھ تھے۔ ابھیجیت بنائک نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی سکول کالج کھولنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے'۔

مزید پڑھیں: مودی نے ممتا اور شیوراج سے بات کی

اس کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ 'پوجا کے ایک دن بعد اسکول کھولنے کا سوچ رہی ہوں۔ لیکن اگر اسکول کھلا بھی ہے تو کیا بچے اسکول جا سکیں گے؟ بہت سے ماہرین صحت پیش گوئی کر رہے ہیں کہ کوویڈ کی تیسری لہر میں نوجوانوں کے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس تشویش کے بارے میں پوچھے جانے پرواضح کیا کہ اس معاملے پر ابھی غور کیا جا رہا ہے بچوں کی صحت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.