کولکاتا: اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا یہ پروگرام 12 جنوری تک جاری رہے گا۔ ترنمول مہیلا کانگریس کی صدر چندریما بھٹاچاریہ نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے ہم ریاست کی تمام پنچایتوں تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ West Bengal Ruling Party TMC Preparing For Up Coming Panchayat Election
تقریباً 3342 گرام پنچایتیں ہیں جہاں اس کے ذریعہ پہنچیں گے ۔2011 میں ترنمول کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد، ریاست بھر میں کئی سماجی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے خواتین کے لیے کئی ا سکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ خواتین اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ترقی کا یہ رجحان مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، ایک ساتھ دو پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ایک طرف گاؤں کی عورتیں گھر گھر جائیں گی۔ دوسری جانب خواتین کے ساتھ پنچایتی راج کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سیاسی پروگرام آئندہ 75 روز تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Jaishankar to visit Moscow وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے
پارٹی ذرائع کے مطابق ہر 25 دن بعد رپورٹ دی جائے گی۔ اس کے مطابق مزید پروگرام طے کیا جائے گا۔ اس سیاسی پروگرام کو انجام دینے کے لئے مالا رائے، مالا ساہا، سمیتا بخشی سمیت 8 لوگوں کو خصوصی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ خواتین لیڈران اس ذمہ داری کو کوآرڈینیٹر کے طور پر نبھائیں گی۔ یہ کوآرڈینیٹر ضلع اور ریاست کے درمیان رابطہ برقرار رکھے گا۔
سینئر ترنمول ایم پی سوگت رائے نے کہاکہ ہماری خواتین کی تنظیم نے گاؤں گاؤں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیہات میں لوگ محروم ہیں۔ ہمیں مرکز سے پیسے نہیں مل رہے ہیں۔ لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا۔ ہم کرپشن کے خلاف جدو جہد کریں گے ۔عوام کو ہرسہولیات پہنچانے کےلئے ہم پرعزم ہیں۔West Bengal Ruling Party TMC Preparing For Up Coming Panchayat Election