مغربی بنگال کے مالدہ ضلع انتظامیہ دفتر کے سامنے احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر رابندر دیب نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل سے ملک میں افراتفری کاماھول ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ملک میں افراتفری پید ا کرنے کے لیے شہریت ترمیمی کو لایا ہے ۔ مرکزی حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ سب کررہی ہے ۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل بھارتی عوام کے لیے نقصاندہ ہے ۔ اس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا جو آسانی سے ختم ہونےو الا نہیں ہے۔
رابندردیب کے مطابق سب سے پہلے آسام میں این آرسی نافذ کیا گیا۔ بی جے پی کی پالیسی اس کے لیے گلے کی ہڈی بن گی۔19 لاکھ میں سے 13 لاکھ ہندو این آرسی سے باہر ہو گیے۔
ان کاکہنا ہے کہ 13 لاکھ ہندؤں کو بچانے کے لیے مسلمانوں کوداؤ پر لگادیاگیا ۔شہریت ترمیمی بل صرف اور صرف مسلمانوں کے لیے ہے ۔ اگر ایسا کچھ ہو تا ہے تو ہم سب کے لئے شرمندے کی بات ہوگی۔
ریاستی وزیرنے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی بل اور این آرسی کے چکر میں ملک کی معیشت پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔ جی ڈی پی کہاں سے کہاں پہنچ گیا لیکن حکومت کومذہب کی سیاست کرنے سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ آسام سے مغربی بنگال آنے والے لوگوں کو ریاست میں رہنے کی اجازت دی جائے گی یانہیں اس کافیصلہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کریں گی۔
اس وقت آسام میں بنگالی سمیت تمام لوگ مشکل میں ہیں انہیں مشکل نجات دلانے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ ہم اس کے لیے کام کریں گے۔