مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی طور پر تمام اسکولوں کو 15 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تاہم کچھ اسکولوں نے نصاب کو مکمل کرانے کیلئے آن لائن کلاسوں کاسلسلہ شروع کیا ہے ۔
رام موہن مشن اسکول کے پرنسپل سوجے بوس نے کہا کہ انسی ٹیوٹ اسکائپ کے ذریعہ کلاسیں لیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکائپ کے ذریعہ طلبا کی کلاسیصں للیں گے اور پورٹل کے ذریعہ اپنے ہوم ورک کو جمع کریں گے ۔
ہیریٹیج اسکول کے ترجمان نے کہا کہ اساتذہ اان لائن کلاسیس لیں گے تاکہ نصاب پورا کیاجاسکے ۔ترجمان نے کہا کہ اساتذہ اسٹڈی مٹیریل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ طلبا کو بھیجا جائے گا ۔؎
بارا نگر کے سنٹرل ماڈرن اسکول نے بھی سوشل میڈیا کی مدد سے 10ویں اور بارہویں کے طلبا کا کلاس لینے اور ہوم ورک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ ایک 18 سالہ طالب علم کی تشخیص میں وائرس مثبت پایا گیا ہے جو اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔
بین الاقوامی وبا شکل اختیار کرچکی کوروناوائرس کے سبب ملک بھر میں دہشت کا ماحول ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد تمام ریاستوں نے ایڈوائزری جاری کرکھا ہے۔
کوروناوائرش سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اہدیت جاری ہونے کے بعد تمام ریاستوں نے اسکول، کالج، یونیورسٹیوں ،سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس دوران بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی اور قومی سطح کے تمام کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔