مغربی بنگال کے سرحدی ضلع کالنگ پونگ میں بھارت کی 73 ویں یوم آزادی کا جشن پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی فنکاروں کی بڑی تعد اد شرکت کر رہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق چین اور بھوٹان کے قریب واقع سرحدی ضلع کالنگ پونگ میں جشن آزادی منانے کی دوروزہ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سیاحوں اور فنکاروں کی بڑی تعداد اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے، اس سے اس تقریب کی اہمیت مزید بڑھ جا تی ہے۔'