مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے انگریز بازار کے بولچربستی میں اچانک آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ متعدد مکان جل کر رکھ ہوگیے ۔
اس واقعہ کی اطلاع پاکر فائربریگیڈ کے پانچ انجن جائے وقوع پرپہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائربریگیڈ کے اہلکار شیبو کنہائی نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ اب تک پتہ چل نہیں سکا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ کسی گھر میں پہلے آگ لگی اس کے بعد دیکھتے ہی دکھتے یکے بعد دیگرے متعدد گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لی ۔
انہوں نے کہاکہ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا گیا ۔اس واقعہ میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔ مزید جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اس واقعہ میں تقریباپانچ سے چھ لاکھ روپے کانقصان ہواہے۔
انگریز بازار تھانے کی پولیس کاکہنا ہے کہ آتشزدگی واقعے میں شیفالی بروا(59)نام کی ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔آتشزدگی کے دوران خاتون گھر سے باہرنکل نہیں سکے جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ان کی موت ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ تفتیش کی جاری ہے۔ اس واقعہ میں متعدد گھرجل کرراکھ ہوگیے ہیں۔ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملاہے۔
وارڈ نمبر12 کے کونسلرپرسنجیت داس نے آتشزدگی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والی خاتون کے گھروالوں سے ہمدردی ہے۔ مصیبت کے وقت ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے واقعے کی تفتیش کامطالبہ کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کے سبب تباہ ہونے والے گھروں کے لوگوں کو مالی مدددینے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ ان لوگوں کوضروری ایشاء فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔
مقامی باشندوں نے بھی آتشزدگی کے سبب تنادہ ہونے والے گھروں کے کنبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔