ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے بنگال میں مزید دو اموات - مغربی بنگال

ریاست میں کورونا وائرس کے سبب مزید دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس طرح مرنے والوں کی تعداد اب بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بنگال میں مزید دو اموات
کورونا وائرس سے بنگال میں مزید دو اموات
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 7:56 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت ہوگئی ہے اور اس طرح کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کل چھ ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے بنگال میں مزید دو اموات
کورونا وائرس سے بنگال میں مزید دو اموات

مغربی بنگال محکمہ صحت اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم مرکزی وزارت صحت کے مطابق بنگال میں اب تک صرف 3 اموات ہوئی ہیں۔

ایک 57 سالہ شخص جسے ہوڑہ ضلع کے گولاباری علاقے میں واقع ایک پرائیوٹ اسپتال میں دو دن قبل داخل کرایا گیا تھا کہ اس کی منگل کی رات کو موت ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ ہم متوفی کے سفری دستاویز معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے کیسے متاثر ہوا یا پھر وہ کس مریض کے رابطے میں آیا۔

جبکہ آج بدھ کی صبح شمالی 24 پرگنہ کے بیل گڑھیا کے اسپتال میں داخل ایک 57 سالہ شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس کے بیرون ریاست سفر کرنے کے کوئی دستاویز نہیں ہے۔ یہ شوگر کا 20 سال سے مریض ہے۔

23 مارچ کو گردہ کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ منگل کی رات کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

محکمہ صحت کے افسر نے کہا کہ اس کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ہگلی ضلع کے شیرپھولی کے رہنے والے ایک شخص، مشرقی مدنی پور کے ایگرا کے رہنے والے دو افراد میں کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ دو دن قبل این آر ایس اسپتال میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.