ETV Bharat / state

مغربی بنگال: اسمبلی کی رکنیت نہیں، وزیر خزانہ اب ممتا بنرجی کے ہوں گے مشیر - West Bengal: No Assembly membership, Finance Minister will now be Mamata Banerjee's advisor

میت مترا مختلف امور پر وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کو مشورہ دیں گے۔ ریاستی حکومت کے نمائندے کے طور پر وہ قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں ریاست کی نمائندگی کریں گے۔ مختلف قابل ذکر تجاویز، فائلیں دیکھیں اور تجویز کریں جو اسے بھیجی جائیں گی۔

पश्चिम बंगाल: विधानसभा की सदस्यता नहीं, वित्त मंत्री अब होंगी ममता बनर्जी की सलाहकार

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 9:27 AM IST

رخصت پذیر ریاستی وزیر خزانہ امیت کو ممتا بنرجی نے انہیں اپنا ایڈوائزر مقرر کرتے ہوئے وزارت خزانہ کا مشیر کار مقرر کیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق امیت مترا کے لیے مخصوص الاؤنس بھی الاٹ کیا جارہا ہے۔

امیت مترا اس سال اپنے حلقہ انتخاب سے امیدوار نہیں ہوئے۔ ضمنی انتخاب میں بھی ان کو امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ممتا بنرجی نے انہیں وزارت خزانہ کا چارج دیا تھا۔ قانون کے مطابق انہیں 6 مہینے میں اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی تھی مگر وہ اسمبلی کی رکنیت حاصل نہیں کرسکے اس کی وجہ سے انہیں وزارت خزانہ کو چھوڑنا پڑا۔ مگر حکومت ان کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ممتا بنرجی نے وزارت خزانہ کا چارج اپنے پاس رکھا ہے۔ جب کہ چندریما بھٹا چاریہ کو وزیر مملکت بنایا گیا ہیے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اور ماہر اقتصادیات امیت مترا کو بھی کابینی وزیر کا درجہ دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوٹیفکیشن کے مطابق امیت مترا مختلف امور پر وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کو مشورہ دیں گے۔ ریاستی حکومت کے نمائندے کے طور پر وہ قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں ریاست کی نمائندگی کریں گے۔ مختلف قابل ذکر تجاویز، فائلیں دیکھیں اور تجویز کریں جو اسے بھیجی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امیت مترا کے لیے مخصوص الاؤنس بھی الاٹ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت امیت مترا کی رائے کو سنجیدگی سے لینا چاہتی ہے۔ اس لئے انہیں یہ اہم عہدہ دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.