ETV Bharat / state

مسجد ناخدا کا صدر دروازہ بند - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا کی تاریخی ناخدا مسجد نے اپنا صدر دروازہ بند کردیا ہے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر مسجد میں بڑے پیمانے پر جماعت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

مسجد ناخدا کا صدر دروازہ بند
مسجد ناخدا کا صدر دروازہ بند
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 11:51 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ناخد مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد میں جماعت معمول کے مطابق ہو گی لیکن اس میں صرف مسجد کے موذن، امام اور دیگر عملہ شریک ہوں گے۔

اس سے قبل بنگال امام ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا تھا کہ مساجد مکمل طور پر بند نہیں ہوں گے بلکہ آذان اور جماعت ہوگی مگر زیادہ بھیڑ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسجد ناخدا کا صدر دروازہ بند
مسجد ناخدا کا صدر دروازہ بند

ناخدا مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبر نے کہا کہ ناخدا مسجد میں جماعت کی نماز بڑے پیمانے پر نہیں ہوگی۔صرف 4 سے پانچ افراد جماعت میں شریک ہوں گے۔

لوگوں سے درخواست کی گئی ہے وہ اپنے گھروں میں ہی جماعت کااہتمام کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات بہتر ہونے تک یہی صورت حال رہے گی۔

ایک سینئر مسلم پولیس آفیسر نے کہا کہ مسلم محلوں میں بھیڑ کم کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم محلوں میں بھیڑ کم کرنے کیلئے مقامی ائمہ حضرات کی خدمات لی جارہی ہیں۔

اس سے قبل ملک کے کئی معروف مذہبی اداروں بالخصوص دارالعلوم دیوبند، جمعیۃ علما ہند، جمعیۃ اہل حدیث نے بیان جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مسجد میں معمول کے مطابق آذان اور جماعت کا اہتمام کریں۔ مگر بھیڑ نہ لگائیں۔ اپنے گھروں میں ہی نماز کا اہتمام کریں۔

گزشتہ ہفتے مسجد ناخد انے اپیل جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ نماز کے لئے آنے والے افراد اپنے گھروں سے ہی وضو اور سنت کی ادائگی کرکے آئیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.