ETV Bharat / state

JU Student Death جادو پوریونیورسٹی واقعہ کےلئے گورنر ذمہ دار، برتیہ باسو - مغربی بنگال کے وزیر برتیا باسو

جادو پوریونیورسٹی میں ایک طالب علم کی غیر فطری موت کے بعد ہی سیاسی بیان بازی کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ وزیر تعلیم برتیہ باسو نے آج اس واقعے کےلئے گورنر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جادو پور واقعہ کے لیے گورنر 100 فیصد ذمہ دار ہیں۔

جادو پوریونیورسٹی واقعہ کےلئے صد فیصد گورنر ذمہ دار ہیں :ریاستی وزیر تعلیم برتیہ باسو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 5:26 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر برتیہ باسو نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلیٰ نے انتظامی اور سیاسی طور پر ایک وفد بھیجا ہے۔ ہم نے مہلوک طالب علم کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ان کی ہرممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بچوں کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے 2009 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست کا نیا گورنر ریاست کے ساتھ کسی بات چیت کے بغیر وائس چانسلر کی تقرری کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کےحکم کو نافذ کرنے کا فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ پر منحصر ہے۔ ریاست کی طرف سے مقرر کردہ وائس چانسلر کو ہٹا دیا ہے۔ گورنر سو فیصد ذمہ دار ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ دی ہے۔دوسری طرف شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی ملک مخالف بولنے والوں کےلئے اڈہ بن گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں سی سی ٹی وی کی تنصیب سمیت تمام ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ میں وزیر تعلیم سے جاننا چاہتا ہوں کہ اسے کیوں قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر ابھیجیت چکرورتی کو سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹوپادھیائے نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا۔

بنیادی طور پر، شوبھندو ادھیکاری نے جادو پور کیس میں چار اہم سوالات اٹھائے:1۔منجولا چیلور کے رہنما خطوط پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ 2۔ ابھیجیت چکرورتی کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ 3۔ریگنگ کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

وزیر تعلیم برتیہ باسو نے اس تناظر میں کہاکہ ہمیں جو بھی اقدامات کرنے ہیں ہم اٹھا رہے ہیں۔ راگھویندر کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کی بات کہی گئی۔ لیکن اس کے باوجود، ایسا لگتا ہے کہ ملک بھر کے بہت سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ریکنگ پر روک نہیں لگائی گئی ہے۔ حال ہی میں کھڑگپور آئی آئی ٹی میں بھی اس طرح کے واقعہ کی خبر سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Jadavpur University جادو پور یونیورسٹی میں کوئک رسپانس ٹیم تشکیل

برتیہ باسو نے کہاکہ گورنر اپنی مرضی کے مطابق وائس چانسلر کی تقرری کر رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے جس طرح گورنر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سورنجن داس کو ہٹایا تھا۔ میرے خیال میں گورنر اس واقعے کے لیے سو فیصد ذمہ دار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.