ETV Bharat / state

West Bengal Madrasah Board Examination: مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان ستیاسی فیصد طلباء کامیاب - west bengal madrsa board exam announced with 87 percent success rate

مغربی بنگال کے سرکاری مدارس میں غیر مسلموں کی ایک اچھی خاصی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے۔ اس بار ہائی مدرسہ کے امتحان میں غیر مسلم طلبا کی تعداد 1531 رہی جن میں 602 لڑکے اور 929 شامل ہیں۔ جن میں82.23 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ اردو میڈیم مدارس کی جانب سے 1014 طلباء امتحان میں شریک ہوئے۔ اردو میڈیم مدارس کی کامیابی کی شرح 84.51 ہے۔ West Bengal Madrasah Board Examination

مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان ستیاسی فیصد طلباء کامیاب

author img

By

Published : May 31, 2022, 9:36 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال مدرسہ بورڈ 2022 کے نتائج کا پیر کے روز اعلان کیا گیا۔ مغربی بنگال مدرسہ بورڈ مولانا آزاد بھون میں بورڈ کے چیئرمین ابو طاہر قمرالدین نے نتائج کا اعلان کیا۔ گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ہائی مدرسہ میں لڑکیاں لڑکوں پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، ہائی مدرسہ کے علاوہ عالم اور فاضل کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔ ہائی مدرسہ کے امتحان میں کامیابی کی شرح 87 .02فیصد رہی، عالم کے امتحان میں 89.87 فیصد اور فاضل کے امتحان میں کامیابی کی شرح 90.68 رہی واضح رہے گزشتہ سال امتحان کے بغیر ہی طلباء کو پاس کر دیا گیا تھا۔ West Bengal Madrasah Board Examination

مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان ستیاسی فیصد طلباء کامیاب

ریاست مغربی بنگال میں پانچ سو سے زائد سرکاری مدارس ہیں جن میں مسلم طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے۔ جن میں ہائی مدرسہ، عالم و فاضل تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ عام طور پر بنگال کے دیہی علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد ان مدارس میں تعلیم حاصل کرتی ہے۔ زیادہ مدارس بنگال کے دیہی علاقوں میں ہی موجود ہیں۔ ہائی مدرسہ 2022 کے امتحان میں ریگولر میں شریک ہونے والوں کی تعداد 54930 رہی جن میں لڑکیوں کی تعداد 37604 اور لڑکوں کی تعداد 17326 رہی کامیابی کے معاملے میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کامیاب ہونے والے کل طلباء کی تعداد 47786 رہی جن میں لڑکیوں کی تعداد 32610 اور لڑکوں کی تعداد 15179 رہی اس طرح کامیابی کی کل شرح 87.02 ہے۔ 87.60 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں جب کہ لڑکیوں کی کامیابی شرح 86.78 ہے۔ ہائی مدرسہ سی سی اور ایکسٹرنل امیدواروں کی تعداد اس بار پے کے بنسبت کمی تھی۔ کل 1670 طلباء نے امتحان دیا تھا جن میں 1325 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ہائی مدرسہ بورڈ امتحان میں پورے ریاست میں مالدہ ضلع کے باٹ تلہ ہائی مدرسہ کی طالبہ شریفہ خاتون نے 800 میں سے 786 نمبر حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا ہے۔ West Bengal Madrasah Board Examination

ہائی مدرسہ میں لڑکیاں لڑکوں پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں

مغربی بنگال کے سرکاری مدارس میں غیر مسلموں کی ایک اچھی خاصی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے۔ اس بار ہائی مدرسہ کے امتحان میں غیر مسلم طلبا کی تعداد 1531 رہی جن میں 602 لڑکے اور 929 شامل ہیں۔ جن میں82.23 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ اردو میڈیم مدارس کی جانب سے 1014 طلباء امتحان میں شریک ہوئے۔ اردو میڈیم مدارس کی کامیابی کی شرح 84.51 ہے۔ جن میں 87.84 لڑکے اور لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 83.20 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ابو طاہر قمرالدین نے کہا کہ اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ہائی مدرسہ میں سب سے کامیاب ضلع مدنی پور رہا ہے اس کے علاوہ کولکاتا 24 پرگنہ اور مالدہ کے نتائج رہے ہیں۔ اس بار 15 طلباء پہلے دس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں زیادہ لڑکیاں شامل ہیں۔ مالدہ کی شریفہ خاتون سرفہرست ہیں۔ اردو میڈیم میں ہگلی ضلع کے ادبی سوسائٹی ہائی مدرسہ کے محمد عارف انصاری نے 800 میں 712 نمبر حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.