مغربی بنگال کے سالٹ لیک علاقے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آ ئی کے رہنما کہنیا کمار نے کہاکہ میں نریندر مودی کی مخالفت کیوں کروں گا وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں مودی کی مخالفت نہیں کرتا ہوں بلکہ بھارتی آئین کے حق میں بات کرتا ہوں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں سے سدھی بات کرتاہوں جس وہ آسانی سے سمجھ سکے۔
کہنیا کمار نے کہاکہ میں ہمشیہ سے ہی بھارتی آئین کی بات کرتاہوں ۔ اس وقت بھارتی کی حفاظت ہم سبھوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ اگر عام آدمی اس کے لیے سڑکوں پر نہیں آ ئے گا تو نہ جانے کیا ہوجائے گا۔
سالٹ لیک میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک آدمی سب کو چیلنج کرتا ہے کہ آئیے میرے سامنے بیٹھ کر بات کیئجے لیکن میں کہتاہوں کہ آپ لوگوں کے سوالوں کا جواب دیئجے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف پورے ملک بھر احتجاج کیاجارہا ہے۔ آخر اس میں ایسی کیا بات ہے جس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ میں ان ہی باتوں پر توجہ دینا چاہتاہوں کہ آ خرکیوں اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ کوئی تو ایسا ہے جس کے پاس اس کا جواب ہوگا۔
واضح رہے کہ سی پی آ ئی کے سرکردہ رہنما کہنیا کمار ان دنوں مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف عوامی جلسے میں شرکت کررہے ہیں۔