ETV Bharat / state

مغربی بنگال جوائنٹ انٹرنس امتحان 18 جولائی کو متوقع

مغربی بنگال میں مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحاات کے ملتوی ہونے کے بعد سے ہی مغربی بنگال جوائنٹ انٹرنس امتحان کے انعقاد سے متعلق قیاس آرائی کی جارہی تھی، تاہم مغربی بنگال جوائنٹ انٹرنس ایگزام بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ امتحان کا انعقاد ایک ہفتے کی تاخیر سے ہوگا۔

مغربی بنگال جوائنٹ انٹرنس امتحان 18 جولائی کو منعقد ہونے کا امکان

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:08 PM IST

ریاستی جوائنٹ انٹرنس بورڈ کے ذرائع نے آج بتایا کہ مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای مین 2021) رواں سال میں ہی منعقد ہوگا تاہم ٹسٹ 11 جولائی کے بجائے 18 جولائی کو ہوگا۔ اس سال یہ مشترکہ (جوائنٹ انٹری امتحان 2021) پہلا آف لائن امتحان ہونے جا رہا ہے۔ یعنی طلباء کو گھر بیٹھے نہیں، ٹسٹ سنٹر جاکر ٹسٹ دینا پڑے گا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق امیدواروں کے گھروں کے قریب ہی سنٹر دیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ کل 264 مراکز میں ہوں گے۔ مشترکہ ٹسٹ کا نتیجہ 14 اگست تک سامنے آجائیں گے اور داخلہ کا عمل 15 ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ بورڈ نے کہا کہ اس سال نہ صرف مشترکہ داخلہ بلکہ کل 11 مزید امتحانات لئے جائیں گے۔

اس ضمن میں ریاستی جوائنٹ انٹریس بورڈ کی جانب سے ریاستی حکومت سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ ٹسٹ منسوخ کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں تھا کیونکہ یہ ایک داخلہ امتحان ہے۔ اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مختلف انجینئرنگ، فارمیسی قومی کورس میں داخلہ لینے کا موقع ملتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.