ETV Bharat / state

Internet suspended in Howrah رام نومی تشدد معاملہ، ہاوڑہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل، امتناعی احکامات نافذ - بنگال نیوز

ہاوڑہ کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں، وہیں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کردی گئی ہیں۔

West Bengal
West Bengal
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 8:05 AM IST

Updated : Apr 1, 2023, 8:40 AM IST

ہاوڑہ: مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد کے بعد سے جاری کشیدگی کے پیش نظر بنگال حکومت نے جمعہ کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردیے۔ وہیں ہاوڑہ میں تشدد کے تازہ واقعات کی اطلاع کے بعد ہفتہ کو 2 بجے تک انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ مکتا آریہ کے ذریعہ جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ہاؤڑہ، شیب پور، سنتراگچی، داس نگر، سالکیا، مالیپنچگھورا، اور جگاچہ علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات 1 اپریل 2023 تک نافذ کیے گئے ہیں۔

ہاوڑہ کے ڈی ایم نے ٹیلی کام، انٹرنیٹ اور کیبل سروس فراہم کرنے والوں کو اشتعال انگیز پیغامات اور ویڈیوز کو محدود کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، ریل اور دیگر ٹرانسپورٹ کی بندش کے پیش نظر عوامی ہنگامی صورتحال جاری ہے جس کے لیے امن و سکون کی بحالی کے لیے فوری کارروائی اور تیز رفتاری کی ضرورت ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ(سی آئی ڈی) کو تشدد کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، سنیل چودھری کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس سے قبل مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس سے بھی بات کی اور ہاوڑہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ امت شاہ نے ریاستی بی جے پی کے صدر سکانتا مجمدار سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے تشدد کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے جس میں این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو رام نومی کے جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے فلیگ مارچ کیا یہاں تک کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں کئی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے لوگوں سے رام نومی کو پرامن طریقے سے منانے اور جلوس نکالتے ہوئے کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار علاقے میں گزشتہ روز رام نومی کے دوران کسی بات کو لے کر دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی تھی۔اس دوران مشتعل ہجوم نے متعدد گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی ۔دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ اس دوران آتشزدگی کی واردات بھی پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں : Ram Navami Rally In Howrah ہاوڑہ تشدد معاملہ میں 35 افراد گرفتار

Last Updated : Apr 1, 2023, 8:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.