ETV Bharat / state

ٹنل سے نکالے گئے بنگال کے مزدوروں کی مدد کیلئے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے: ممتا بنرجی - مدد کے لیے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے سرنگ سے نکالے گئے بنگال کے مزدوروں کی مدد کے لیے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی دہلی میں ریاست کے ریذیڈنٹ کمشنر انچارج افسر راجدیپ دت کی سربراہی میں ایک ٹیم سلکیارا سرنگ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ Bengal Govt Sent Team For Survive Workers

اپنے لوگوں کی مدد کے لیے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 11:58 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایکس پر کہا کہ ٹنل سے نکالے گئے بنگال کے مزدوروں کی مدد کے لیے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے۔ نئی دہلی کے ریذیڈنٹ کمشنر آفس کے رابطہ افسر راجدیپ دتہ کی قیادت میں یہ ٹیم اترکاشی کی سرنگ سے بحفاظت نکالے گئے مزدوروں کو مغربی بنگال میں ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں شوبھربرت پرمانک (موبائل 8981200471)، سومناتھ چکرورتی (موبائل 8130258750) اور راجو کمار سنہا (موبائل 9968732695) شامل ہیں۔

ممتا بنرجی نے سبھی طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اپنے تین کارکنوں کی سہولت کے لیے ایک کار سے اترکاشی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ ہمارے تین کارکنوں میں منیر تعلقدار، ولد کے تعلقدار، کوچ بہار، سیوک پاکھیڑا، ولد اسیت پاکھیڑا، ہریناکھلی اور جے دیو پرمانک، ولد تپاس پرمانک، نمڈانگی (ہوگلی) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی کی سرنگ سے نکالے گئے مزدوروں سے بات

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ اترکاشی ٹنل سے بحفاظت نکالے گئے 41 مزدوروں میں سے تین کا تعلق بنگال سے ہے۔ ان میں سے دو ہگلی ضلع کے رہنے والے ہیں اور ایک کوچ بہار کا رہنے والا ہے۔ واضح رہے کہ 12 نومبر سے اترکاشی کے سلکیارا کی زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے 7 ریاستوں کے 41 مزدوروں کو باہر نکالا گیا ہے۔ باہر نکالے گئے تمام مزدور صحت مند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.