ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑک بنانے کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 10:51 AM IST

Bengal Govt Planning To Build 12000 km Road: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست کے دیہی علاقوں میں 12,000 کلو میٹر سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کی رقم روک لی ہے۔

موجودہ مالی سال میں 12ہزار کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا ممتا بنرجی کا اعلان

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بذات خود وزیرا عظم مودی اور دیگر اعلی حکام سے بات کرچکی ہیں کہ فنڈ جاری کیے جائیں مگر اب حکومت اپنے طور پر سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست نے پاتھ شری پروجیکٹ شروع کیا۔ اس اسکیم کے تحت ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکیں پہلے ہی تعمیر کی جا چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مالی سال 2023-24 میں 12 ہزار کلومیٹر دیہی سڑکیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے فوراً بعد اضلاع سے جانکاری حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ نبنو ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دفتر کو دیہی سڑکوں کے حوالے سے براہ راست کئی فون کالز موصول ہوئے ہیں۔ ان فونز کے ذریعے نبنو دیہی علاقوں کی سڑکوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 2023-24 میں، ہم مزید 12,000کلومیٹر دیہی سڑکیں بنائیں گے۔ میں اس کے لیے چار ہزار کروڑ روپے خرچ کر نے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت کے ذریعہ فنڈ روکے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعدد مرکزی اسکیمیں جس میں منریگا، پردھان منتری گرامین آواس یوجنا اور دیگر اسکیمیں شامل ہیں کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استاد راشد خان کوریاستی حکومت کی طرف سے ایک گین کی سلامی دی گئی

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی مگر کچھ بھی نہیں ہوا۔ ان دو برسوں میں مرکز سے 76 ٹیمیں آئی ہیں۔ مگر نتیجہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ نبنو ذرائع کے مطابق اس ماہ کے وسط میں مرکزی حکومت کے وفد اور ریاستی وفد کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.