ETV Bharat / state

New Board For Minorities اقلیتی طبقے اور غیرمقیم مزدورں کے لیے دو ترقیاتی بورڈ کی تشکیل - مغربی بنگال کے سرحدی اضلاع

ریاستی حکومت نے دو نئے ترقیاتی بورڈ تشکیل دیے ہیں۔ ایک غیر مقیم مزدوروں اور دوسرا مسلمانوں کے لیے ترقیاتی بورڈ بنایا گیا تھا۔ آج ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ان دونوں بورڈز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد میں ریاستی وزیر مالے گھٹک نے اس معاملے پر تفصیلات بتائیں۔ New Board For Minorities In Bengal

اقلیتی طبقے اور غیرمقیم مزدورں کے لئے دو ترقیاتی بورڈ کی تشکیل

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 12:04 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے غریب مسلمان غیر مقیم مزدور کی حیثیت سے ملک کی دوسری ریاستوں میں کام کرتے ہیں۔ اکثر و بیشتر بنگال کے مزدوروں کی کسی حادثے میں موت ہو جاتی ہے۔ غیرمقیم مزدوروں کی بدتر حالت سے متعلق خبریں پہلی بار کورونا بحران کے دوران سامنے آئی تھی۔ لیکن مغربی بنگال کی حکومت کے پاس ریاست میں غیر مقیم مزدوروں کی تعداد کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں تھی کہ روزانہ کتنے لوگ اس ریاست سے دوسری ریاست میں کام پر جاتے ہیں۔ اس کو لے کر ریاستی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مہاجر مزدوروں کے لیے ایک بینک بنانے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مائیگرنٹ ورکر ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاستی وزیر مولائے گھٹک کو اس بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اب یہ بورڈ غیرمقیم مزدوروں سے متعلق تمام معلومات اور بیرون میں رہاستوں میں ان کے حالات پر نظر رکھے گی۔

وزیر مولائے گھٹک نے کہا کہ مہاجر مزدور مختلف ریاستوں میں کام پر جاتے ہیں۔ ان کی نگرانی کا کوئی نظام نہیں تھا۔ اس دن وزیراعلیٰ نے ایک بورڈ تشکیل دیا۔ دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کارکنوں کی شناخت اور اس بورڈ کے ذریعہ رجسٹریشن کیا جائے گا۔ یہ بورڈ اس لیے بنایا گیا ہے کہ ریاست خطرے کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Draupadi Murmu Arrives In kolkata وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے صدر جمہوریہ دروپدی مغربی کا استقبال کیا

ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے کہا کہ 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ریاستی حکومت نے اقلیتوں کے لیے بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ ان کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں۔ اب ایک نیا بورڈ تشکیل دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.