ETV Bharat / state

'عوام کے فلاح وبہبود کے مسائل کو اٹھانا ان کی آئینی ذمہ داری' - مغربی بنگال

گورنرجگدیپ دھنکر نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اور اس پر کسی کا کوئی قابو نہیں ہے۔حکومتوں کی کوشش صرف شہریوں کو علاج فراہم کرنا اور اس وائرس کے چین کو ختم کرنا ہے۔

'عوام کے فلاح وبہبود کے مسائل کو اٹھانا ان کی آئینی ذمہ داری'

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 8:20 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کاکہنا ہے کہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر ممتا حکومت کس خوف سے صحیح اعدادو شمار عوام کو ظاہر نہیں کررہی ہے۔اگر صحیح صورت حال سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا تو عوام میں بیداری آئے گی اور معاشرتی فاصلے کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے گا۔

'عوام کے فلاح وبہبود کے مسائل کو اٹھانا ان کی آئینی ذمہ داری'
'عوام کے فلاح وبہبود کے مسائل کو اٹھانا ان کی آئینی ذمہ داری'

جبکہ جون کے مہینے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اس سے قبل بھی ممتا حکومت کی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔

حکومت سے ٹکراؤ سے متعلق سوال پر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ یہاں ریاست کے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں،ریاست کے عوام کے فلاح وبہبود کے مسائل کو اٹھانا ان کی آئینی ذمہ داری ہے اور وہ اس کوپوار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ممتا حکومت سے کئی بار مل جل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے مگر حکومت نے میری بات کو نہیں سنا گیا۔

گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاست میں ٹکراؤکی وجہ سے ریاست کے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔مرکزی حکومت کے کسان یوجنا کو نافذ نہیں کرکے ریاست کے 60ہزار کسانوں کا نقصان کیا گیا ہے۔جبکہ اب تک ہر ایک کسانوں کو دس ہزار روپے مل گیا ہوتا۔

گورنر نے کہا کہ مجھے بنگال کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اورنہ ہی میں اس کیلئے یہاں آیا ہوں وہ ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں اور اس کے دائرے میں رہ کر کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں مگر میں دوسروں سے بھی یہ امیدرکھتا ہوں کہ وہ آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ممتا بنرجی سے کہا کہ وہ جہاں اور جب چاہیں گی مجھے بلاسکتی ہیں میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں کہ مگر ممتا بنرجی کی طرف سے دعوت نہیں ملی۔امفان طوفان کے بعد وزیرا عظم مودی اور ممتا بنرجی کا ساتھ میں متاثرہ علاقے کا دورہ کرنا خوش کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں شفاف انتخاب ہونا ضروری ہے۔میری کوشش ہے اور رہی کہ ریاست میں شفاف انتخاب ہو اور ہر ایک شہری بے خوف اور آزادانہ ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے،مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ہے کون انتخاب جیت تھا ہے اور کون نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.