اس کے بعد 'لکشمی بھنڈر' اسکیم کے تحت شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب کی خواتین کو ماہانہ 1000روپے اور جنرل طبقے کی خواتین کو ماہانہ 500 روپے دئیے جائیں گے۔
حکومت کے اندازے کے مطابق 1.6کروڑ خاندان کی خواتین کو فائدہ ملے گا۔ ریاستی حکومت کو اس اسکیم کے تحت سالانہ 11,000کروڑ روپئےخرچ کرنے ہوں گے۔
ترنمو ل کانگریس کے انتخابی منشور کا یہ حصہ تھا تاہم، اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ریاست کے محکمہ خزانہ کو دوسرے محکموں کے لئے مختص رقم کم کرنی پڑسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
پرولیا: بی جے پی،کانگریس کےضلع پریشد ارکان ترنمول کانگریس میں شامل
محکمہ خزانہ کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں دوسرے ذرائع سے بھی فنڈز کا بندوبست کرنا ہے اور ہم نے یہ کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئےکچھ شرطین نافذ کئے گئے ہیں، جس میں خاندان کی آمدنی کی تفصیل بھی شامل ہے۔
یواین آئی