چند روز قبل ہائر سکنڈری کونسل کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈی ایم کو ایک خط موصول ہوئی ہے۔اس خط کو ہی مسجد نظر رکھتے ہوئے اب محکمہ تعلیم کے چیف سیکریٹری کی جانب سے بھی تمام اضلاع کے ڈی ایم کو خط بھیجا گیا ہے۔جس میں امتحانات کے دوران لاک ڈاؤن کے تمام اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
مغربی بنگال ہائر سکنڈری کے بقیہ امتحانات آئندہ 2،6 اور 8 جولائی کو ہونے والے ہیں۔چند روز قبل ہی ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی ان نئی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔
کورونا وائرس کے خطرات کے درمیان ہی امتحانات ہوں گے اسی لئے تمام تر حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بھی کہا تھا کہ امتحان گاہ میں سختی سے معاشرتی دوری کا خیال رکھا جائے گا بغیر ماسک کے کدی طلبا یا ٹیچر کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چونکہ خطرات ابھی ٹلے نہیں ہیں اسی لئے ابھی سے تمام حفاظتی انتظامات پر زور دیا جا رہا ہے۔
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے مطابق ہر طالب علم کو امتحان کے وقت انفرادی طور پر سینیٹائز کیا جائے گا۔اس دوران ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ایک بینچ پر ایک ہی طالب علم کو بٹھایا جائے گا۔اس کے بعد درمیان میں ایک بینچ خالی رکھا جائے گا اور تیسرے بینچ پر دوسرا طالب بیٹھے گا۔
چونکہ ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔اس کے مد نظر طلبا کے پاس ہوسکتا ہے ماسک نہ ہو اسی لئے محکمہ تعلیم کے چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع کے ڈی ایم کو ہائر سکنڈری کے بقیہ امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا کو مفت میں ماسک فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔