ETV Bharat / state

'ممتاکی حکومت میں جمہوریت محفوظ نہیں' - میڈیا بھی خوف میں ہے

ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کے دوران بنگال میں جمہوریت محفوظ نہیں ہے۔ ممتابنرجی کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

'ممتاکی حکومت میں جمہوریت محفوظ نہیں'
'ممتاکی حکومت میں جمہوریت محفوظ نہیں'
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 8:58 PM IST

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر نے کہاکہ مجھے اس دن لگاکہ شاید میڈیا بھی خوف میں ہے ۔ریاستی حکومت کے ساتھ اختلافات پر مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر نے کہا کہ مجھے ایک ایسے گورنر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو حکومت کے ساتھ ٹکراؤ چاہتا ہے۔

'ممتاکی حکومت میں جمہوریت محفوظ نہیں'

خیال رہے کہ جولائی میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان ٹکراؤ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت میں جمہوریت محفوظ نہیں ہے اور میں خود بھی خوف میں ہوں۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ گورنر ریاست کا آئینی سربراہ ہے۔میں اپنے دائرہ میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تنقید کے باوجود وہ مثبت ذہن کے ساتھ ہیں اور اسی ماحول میں کام کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ہر وقت ممتا بنرجی پر تنقید کرتا رہتا ہوں بلکہ میں نے مختلف مواقع پر ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی تعریف کی ہے۔

گورنر نے کہا کہ وہ اسمبلی گئے مگر ان کیلئے دروازے نہیں کھولے گئے اور انہیں انتظار کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں اسپیکرنے لنچ کی دعوت کو رد کردیا۔ظاہر ہے کہ اس کامقصد میری توہین کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جمہوریت کیلئے انتہائی خطرناک اور شرمناک ہے۔

مسٹر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ سوچھ بھارت مہم ملک کی صفائی کا ملک گیر مہم ہے اور اس لیے ضرورت ہے کہ اس مہم کاآغاز اسمبلی سے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے کام کاج میں کبھی بھی وزیرا عظم نے مداخلت نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان بیان بازی جاری ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کرنے کا الزام لگایاجارہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.