ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے فعال کیسز کی رفتار سست پڑنے لگی ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 654 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اسی دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چار ہزار 388 رہی، جو نئے کیسز کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 لوگوں کی موت ہوئی ہے، اس طرح اس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 129 پہنچ گئی ہے۔ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ تین ہزار 380 ہوگئی ہے۔ صحتیاب لوگوں کی فیصد 92.02 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے کا کہنا ہے کہ صحتیابی کی فیصد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو اچھی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی فیصد ملک کی کئی ریاستوں کافی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں یومیہ 50 لوگوں کی موت ہو رہی ہے جو باعث تشویش ہے مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم کے مطابق تہواروں کے موسم ختم ہونے والا ہے اور کورونا وائرس کی رفتار سست پڑنے لگی ہے جو اچھی بات ہے۔
مزید پڑھیں:
کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد کی اہم میٹنگ
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح گائئڈ لائن پر عمل کریں گے تو مغربی بنگال کورونا وائرس پر قابو پانے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔