ETV Bharat / state

'ریاستی حکومت کو مزدوروں کی فکر نہیں' - بایاں محاذ

سی پی ایم کے سرکردہ رہنما اور سابق رکن پارلیمان محمد سلیم نے کہاکہ ریاستی حکومت کوبیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کی فکر نہیں ہے ۔

'ریاستی حکومت کو مزدوروں کی فکر نہیں'
'ریاستی حکومت کو مزدوروں کی فکر نہیں'
author img

By

Published : May 4, 2020, 6:19 PM IST

مغربی بنگال بایاں محاذ کے مقبول ترین رہنما محمد سلیم نے کہاکہ ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بیرون ریاستوں میں پھنسے اپنے اپنے لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے

'ریاستی حکومت کو مزدوروں کی فکر نہیں'
'ریاستی حکومت کو مزدوروں کی فکر نہیں'

انہوں نے کہاکہ روزانہ شرامک اسپیشل کے ذریعہ بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدور، طلباء اور دیگرلوگ اپنی اپنی ریاستی حکومت کی مدد سے اپنے اپنے گھر پہنچ رہے ہیں ۔

سی پی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ لیکن مغربی بنگال حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ حکومت نے اب تک اس ضمن میں کوئی ٹھوس اعلان نہیں کیا ہے ۔

محمد سلیم کے مطابق ریاستی حکومت جتنی دیر کرے گی بیرون ریاستوں میں پھنسے لوگوں کی پریشانیاں اتنی ہی بڑھ جائے گی ۔اس کی ذمہ دارکون ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی کو مزدوروں کے لئے منصوبے کا اعلان کرنا چا ہئے ۔بیرون ریاستوں میں پریشانیوں کا سامنا کرنے والے لوگ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

سی پی ایم کے رہنما کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی خاموشی پر سوال اٹھنے لگا ہے لیکن انہیں کسی کی پراہ ہی نہیں ہے۔آخر وہ خاموش کیوں ہیں۔ اس کا جواب کون دےگا۔

دوسری طرف انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب لوگوں تک راشن نہیں پہچنے پر ریاستی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چند لوگ مصیبت کی گھڑی میں بھی سیاست کرتے ہیں۔

لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے۔ مشتعل ہجوم سڑکوں پر اتر چکے ہیں۔چند دنوں تک ایسا ہی جاری رہا تو ریاست میں لاک ڈاؤن نام کی کوئی چیز نہیں رہ جائے گی ۔کیونکہ بھوکے لوگوں کو نہ تو اپنی جان کی پراہ ہوتی ہے نہ ہی کسی حکومت کی ۔ اس وقت کیا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.