ڈی ایم کے کی قیادت نے وزیر اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی تھی جسے ممتا بنرجی نے قبول کرلیا ہے۔
ریاستی وزیر اعلیٰ تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ رہناؤں سے ملاقات کرکے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کر یں گی
ریاستی سکریٹریٹ کے مطابق ممتا بنرجی نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی اور اسٹالین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔
امید ہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عوامی میٹنگ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ شریک ہوں گی۔
ممتا بنرجی اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ بی جے پی مخالف ریلی میں ممتا بنرجی کی دعوت پر 19جنور ی کو شرکت بھی کی تھی۔
اس کے علاوہ اسی سال فروری میں جب ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھی تھیں تو اس وقت بھی ڈی ایم کے لیڈر کنی موجھی کولکاتا آکر ممتا بنرجی کی حمایت کی تھی۔