ETV Bharat / state

طلباء کو سیاست کی تربیت دیں گی ممتابنرجی - مغربی بنگال

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آئندہ میونسپلٹی اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل یونیورسٹیوں، کالجوں کے طلباء کو سیاست کی تربیت دیں گی۔

طلباء کو سیاست کی تربیت دیں گی ممتابنرجی

author img

By

Published : Jan 2, 2020, 7:20 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی آئندہ میونسپلٹی اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوگئیں ہیں ۔

انہوں نے میونسپلٹیوں اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل یونیورسٹیوں، کالجوں کے طلباء کو ترنمول کانگریس کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش تیز کردی ہے ۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے طلباء کوسیاست کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارلحکومت کولکاتا میں واقع انڈور اسٹیڈیم میں آئندہ 27اور 28 جنوری کو دوروزہ سمینار کے دوران طلباء کو سیاست کی تربیت دینے کااعلان کیا۔

انڈوراسٹیڈیم میں ہونے والا دوروزہ سمینار کے دوران طلباء کو نہ صرف سیاست کی تربیت دی جائے گی بلکہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

ممتابنرجی کے علاوہ ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں،سماجی خدمات گار،ادیب، دانشور کے علاوہ فلمی شخصیات بھی موجود رہیں گی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.