مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہاکہ معافی مانگنے کے بجائے اب بھی گولی مارو جیسے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ مگر یہ بات یادرکھنے کی ہے کہ بنگال میں اس طرح کے نعرے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے درمیان نفرت انگیز نعروں کی گونج سنائی دی گئی تھی، کئی بی جے پی کے رہنماوں نے متنازع نعرے اور بیانات دئے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ دہلی فسادات اسی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی کولکاتا کے شہید مینار میں ریلی میں شرکت کرنے والوں نے گولی مارو جیسے متنازع نعرے لگائے تھے۔
بنگال کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اس نعرے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس کے بعد ہی پولس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ہی چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
وزیرا علیٰ نے گزشتہ پیر کے روز کولکاتہ میں پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال کو دہلی اور گجرات نہیں بننے دیاجائے گا۔ دہلی میں فسادات منصوبہ بند سازش تھی۔
مگر بنگال پرامن ریاست ہے یہاں اس طرح کے نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔