ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On Violence بنگال کے لوگوں کو تشدد پسند نہیں:وزیراعلیٰ ممتابنرجی - ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے رہنماوں

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگوں کو تشدد،مذہب اور نفرت کی سیاست میں کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے۔بی جے پی اس بات کو سمجھنے میں پوری طرح سےقاصر رہی ہے۔Mamata Banerjee On Violence

بنگال کے لوگوں کو تشدد پسند نہیں:وزیراعلیٰ ممتابنرجی

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 5:45 PM IST

  • #WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee says, "I have to be alert all the time lest BJP incites riots. They don't understand that the people of Bengal don't like violence. Rioting is not Bengal's culture. We don't riot, general public doesn't incite riots. When BJP can't on its… pic.twitter.com/cKIuPjli1y

    — ANI (@ANI) April 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کولکاتا:مغربی بنگال می وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے رہنماوں پر ریاست میں تشدد برپا کرنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں جس طرح سے بی جے پی تشدد کا بازار گرم کر رکھی ہے ٹھیک اسی طرح مغربی بنگال کو ہدف بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگ اپنے آپ میں خوش رہتے ہیں۔ ہم چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشی تلاش کرتے ہیں۔بنگال کا یہ کلچر ہے اسے بیرونی لوگ ختم نہیں کر سکتے ہیں۔بی جے پی کو بنگال کے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہے۔اسی وجہ سے بیرون ریاستوں کے لوگوں کی مدد سے فساد کرانے کی سازش رچ رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگوں کو تشدد،مذہب اور نفرت کی سیاست میں کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے۔بی جے پی اس بات کو سمجھنے میں پوری طرح سےقاصر رہی ہے۔بی جے پی کی مذہب اور نفرت کی سیاست کی وجہ سے بنگال کے لوگ انہیں دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Ram Navami Violence اقلیتی اکثریتی علاقوں میں جلوس لے جانے پر سوال

رشٹرا تشدد معاملے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی مسلمانوں پر تشدد برپا کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے جو بالکل غلط ہے ۔مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور دن بھر عبادت کرتے ہیں وہ کیسے اس طرح کے کام کرسکتے ہیں۔جو لوگ مسلمانوں کو ہدف بنانے کی سازش کر رہے ہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور کوئی کسی سے نفرت نہیں کرتا ہے اسی وجہ سے مغربی بنگال سیکولرزم کا علمبردار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.