مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں آج ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔اس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے نام پر ملک کے ہندو مسلمانوں کو لڑانا چاہتی ہیں ۔ ہم سب اس ملک کے شہری ہیں۔
کوئی ہمیں اس ملک سے نہیں نکال سکتا ہے ہم لوگ آزاد ملک کے شہری ہیں۔ آپ کون ہیں یہ بتانے والے کہ ہم اس،ملک کے شہری ہیں یا نہیں کچھ لوگ روپئے کے لالچ میں بی جے پی کی آواز میں آواز ملاتے رہے ہیں۔
لیکن ہم لوگ ایسے نہیں ہیں بی جے پی ہندو مسلم کو لڑاکا اپنا راستہ نکالنا چاہتی ہے۔ اگر آج مسلمان پر مصیبت آئے گی اور ہندو مدد کرے گا۔ ہندو پر مصیبت آئے گی تو مسلمان مدد کریں گے ۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کچھ رہنما کہہ رہے ہیں کہ بنگال میں صدر راج نافذ ہونا چاہئے۔
وہ لوگ آسام اور تریپورہ میں صدر راج کی بات کیوں نہیں کر رہے وہاں تو بی جے پی کی حکومت ہے وہاں کیوں نہیں ہونا چاہیے۔ صدر راج کیوں کہ وہاں بی جے پی کی حکومت ہے ۔اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کے دائرے میں رہ کر احتج کریں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ٹرینوں میں آگ نہ لگائیں سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
انہوں مودی کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ایک بڑے رہنما بنگال میں آکر کہہ رہے ہیں یہاں کیوں احجاج ہو رہا ہے بنگال کو ہشیار رہنے کی بات کر رہے ہیں ۔ وہ پہلے آسام کو ہشیار کریں۔ پہلے بنگال کو سنبھالیے ہم بنگال سنبھال لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کہ شہریت ترمیمی قانون سے صرف مسلمانوں کو نقصان ہوگا یہ ایک جھوٹ ہے اس سے ہندوؤں کو بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں بنگال میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس کو نہیں مانتے ہیں بنگال کے بعد اب متعدد ریاستیں کہہ رہی ہیکہ وہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے ۔اب ممتا بنرجی اکیلی نہیں ہیں جو لوگ کہہ رہے ہیں۔
ہم مسلمانوں کو بھگا دیں گے کچھ نہیں ہوگا ہم لوگ زندہ ہیں ہم ایسا،نہیں ہونے دیں گے چاہے ہماری حکومت کو گرا دیا جائے ہم قانون کو مانتے ہیں اور قانون جانتے ہیں لیکن اگر قانون دستور کے خلاف ہو تو ہم اس کو نہیں مانے گے ۔
انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولس کے ظلم پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام ویڈیو دیکھے ہیں آپ لوگ پرامن طریقے سے رہیں مجھ پر بھروسہ رکھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔وہ لوگ ہمارے باپ دادا کی پیدائش کی سند مانگ رہے ہیں کیا۔
آج کوئی دے پائے گا بی جے پی خود کو خدا سمجھ رہی ہے لیکن ہم بھی لڑائی کے لئے تیار ہیں آئندہ کل جادب پور 8بی بس اسٹینڈ سے بھی ریلی نکالی جائے گی اور پر سو ہوڑہ سے بھی ریلی نکالی جائے گی ہماری تب تک جاری رہے گی جب تک شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی واپس نہیں لیا جاتا ہے۔