بھونیشور/کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور نوین پٹنائک نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ خالصتاً ایک اخلاقی ملاقات تھی اور تقریباً 15 منٹ تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران کسی سنگین سیاسی صورتحال پر بات نہیں کی گئی۔ اڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے کہاکہ یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی اور ہم نے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے تناظر میں بات چیت کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ ملک کے وفاقی ڈھانچے کے بارے میں مسٹر پٹنائک کے خیالات کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔وہ اڈیشہ کے دورے کے دوران نئی حکومت کے پروٹوکول اور مہمان نوازی سے بہت خوش تھیں۔
-
#WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee met Odisha CM Naveen Patnaik in Bhubaneswar today.
— ANI (@ANI) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video: West Bengal CM's Facebook page) pic.twitter.com/xvhwSuxVS1
">#WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee met Odisha CM Naveen Patnaik in Bhubaneswar today.
— ANI (@ANI) March 23, 2023
(Video: West Bengal CM's Facebook page) pic.twitter.com/xvhwSuxVS1#WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee met Odisha CM Naveen Patnaik in Bhubaneswar today.
— ANI (@ANI) March 23, 2023
(Video: West Bengal CM's Facebook page) pic.twitter.com/xvhwSuxVS1
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے تیسرے محاذ کے معاملے پر بات کی، انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف لوگوں کی سلامتی اور جمہوری حقوق پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوین بابو بہت بڑے لیڈر ہیں اور ہم نے بہت اچھے تعلقات بنائے رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹنائک کو مغربی بنگال میں دیگھا میں ایک نئے جگن ناتھ مندر کی تعمیر کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں اس موقع پر مدعو کیا۔ انہوں نے پوری میں وشو بنگلہ بھون کی تعمیر کے لئے دو ایکڑ اراضی فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے مغربی بنگال کی صنعتوں کو لوہے کی فراہمی اور دونوں ریاستوں کے درمیان صنعتی راہداری کی ترقی کے لئے درخواست کی ہے۔ قبل ازیں نوین پٹنائک نے ممتا بنرجی کا 'مہا پربھو کا سری انگ شاستر' پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے تین رتھوں کی نقل، زردوزی کا کام اور ریاست کی سب سے مشہور مٹھائی چھینا پوڈا بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Civic Volunteers Of West Bengal سویک والنٹیئرز کو کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی
پوری میں اپنے قیام کے دوران ممتا بنرجی، جو ریاست کے تین روزہ دورے پر منگل کو یہاں پہنچی ہیں، نے بالی پانڈہ میں شری جگناتھ مندر اور وشو بنگلہ بھون کی تعمیر کے لئے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا۔ وہ یہاں نوین نواس میں پٹنائک سے ملاقات کرنے کے بعد آج دوپہر مغربی بنگال لوٹ گئیں۔