ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مغربی بنگال کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خوشیوں کا تہوار ہماری زندگی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خوشی سے بھر دے۔

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 6:28 PM IST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اپنے ٹوئٹ اکاونٹ پر ماہ رمضان کی آمد پر اہل بنگال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں یہ ایک ریاست ہے جہاں تک مذاپب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں اب بھی شرکت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ مقدس ماہ رمضان کی آمد پر ہم اپنے برادران وطن کو دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ مغربی بنگال میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ماہ رمضان کا جس انداز میں استقبال کرتے ہیں وہ پورے ملک میں مثالی بنے ۔

انہوں نے کہاکہ اپنی طرف عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔لوگوں سے اپیل ہے کہ مغربی بنگال میں بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہاکہ اس مقد س مہینے میں اوپر والا عوام کو شیطانوں سے لڑنے میں مدد کرے۔ دوسری طرف ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے دن ریاست کے تمام اضلاع کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں کی غیرمعمولی بھیڑ دیکھنے کوملی۔نماز جمعہ کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Ramzan 2023 روزے داروں کیلئے احتیاطی تدابیر اور غذا کا مناسب انتخاب

کولکاتا اور اس کے اطراف میں واقع مساجد میں نماز جمعہ کے مدنظر ریاستی حکومت ، پولیس انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کئے گئےتھے۔انتظامات پر مغربی بنگال کے مسلمانوں نے حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.