ETV Bharat / state

'بائیں محاذ کے دور میں بدعنوانی عروج پر تھی'

ریاستی وزیر اروپ رائے نے اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیں مھاذ کے دور میں بدعنوانی عروج پر تھی۔ وزیرکے بیان کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ بائیں محاذ نے اسمبلی واک آؤٹ کرنے کافیصلہ کیا۔

'بائیں محاذ کے دور میں بدعنوانی عروج پر تھی'
'بائیں محاذ کے دور میں بدعنوانی عروج پر تھی'
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 6:22 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی سییشن کے دوران ریاستی وزیر اروپ رائے نے سی پی آئی ایم کے رکن اسمبلی کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کی موجودہ وقات نے چٹ فنڈ کو روکنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے گزشتہ دہائی سے جاری چٹ فنڈ کے نام پر جاری بدعنوانی کوروکنے کے لیے کئی منصوبے بنائے۔ چٹ فنڈکمپنیوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی گئی۔

ریاستی وزیر کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت نے چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف جو کارروائی کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اس پر وضاحت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اروپ رائے کے مطابق بائیں محاذ دور حکومت میں بیشتر چٹ فنڈ کمپنیاں موجود میں آ ئی تھی۔ بائیں محاذ کے دور حکومت کے دوران چٹ فنڈ کمپنیاں خوب پھلی پھولی ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں بائیں محاذ کے دور میں جتنی چٹ فنڈ بدعنوانی ہوئی اس سے زیادہ کبھی نہیں ہوئی تھی۔ یوں کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ بنائیں محاذ کے دور حکومت میں چٹ فنڈ بدعنوانی عروج پر تھی۔

اس کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کے لیے چٹ فنڈ مخالف بل اور ریکارڈ ہی کا فی ہے۔

ریاستی وزیر کے بیان کے بعد اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی واک آؤٹ کرنے کا اعلان کیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.