ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنر جی نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ عہدے پر فا ئز لوگوں کو جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارنہ بیان بازی سے نہیں کرنے چاہیے۔
مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ اعلیٰ عہدے پر فا ئز لوگوں کو غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چا ہیے ۔ ان کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے حالات میں بہتری آنے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو نے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہے تو کشمیری بھی ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں دونوں سے پیار ہے مگر چند لوگوں کی ذہنی فتور کی وجہ سے حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔
ریاستی وزیر اعلیٰ کاکہنا ہے کہ منوہر لال کھٹر ایک ذمہ دار شخص ہیں مگر ان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ۔انہیں کچھ بھی کہنے سے پہلے سو بار سوچ لینا چا ہے کہ اس کا اثر کیا ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو بہاراور جموں وکشمیر کی فکر چھوڑ کراپنی ریاست ہریانہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں کی خواتین غیر محفوظ ہیں ۔
واضح رہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پہلے ہم بہار سے بہو لاتے تھے لیکن اب دورجانے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیوںکہ بہو مل جائیں گی۔
مسٹر کھٹر نے ہریانہ کے فتح آباد میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے جنسی کا تناسب پر تبصرہ کرتے ہوئے بہار اور کشمیری لڑکیوں کا ذکر کیا تھا۔ ان کے اس بیان کی اپوزیشن پارٹی نے سخت مخالفت کی تھی۔ بیان کے لئے ٹوئٹر پر بھی ان کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔