ETV Bharat / state

'سو لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے' - شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف احتجاجی جلسے

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کے سبب اب پورے ملک میں سو سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کا ذمہ دار کون ہے ۔

'سو لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے'
'سو لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے'
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 6:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:17 AM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے راناگھاٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے ملک میں افراتفری کا ماحول پید ا کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے سبب اب پورے ملک میں سو سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ بولنے والے کئی لوگ ہیں لیکن کسی کی موت کی ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں ہے ۔

'سو لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے'

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے لوگوں کو گمراہ رکھا ہے۔ لوگوں میں بےچینی ہے۔ کیا لوگوں نے بی جے پی کو اسی لئے ووٹ دیا تھاکہ مستقبل میں لوگ اپنی شناخت کے لیے رہنما ؤں کے سامنے ہاتھ جوڑ کرکھڑرہے ۔

انہوں نے کہاکہ پورے مک میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے سبب اب تک سو لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ مغربی بنگال میں 32 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ شہریت گنوانے کے خوف سے لوگ خودکشی کررہے ہیں۔ لیکن مرکز میں بی جے پی کی حکومت کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ کیوں انہیں عام کی پریشانیوں کو دور کرنے سے زیادہ اقتدار پر قبضہ برقراررکھنے کی فکر ستا رہی ہے ۔

'سو لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے'
'سو لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے'

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے تمام رہنما ؤں کو سی اے اے ، این آ ر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔

ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گزشتہ 27دنوں سے شاہین باغ مظاہرے کی حمایت میں بڑی تعداد میں خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

اسی طرح خضر پور، ناخدا مسجد اور ہوڑہ میں بھی خواتین احتجاج کررہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.