مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتامیں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق آئی پی ایس افسرایس ایم مرزا کی ضمانت منظورکردی۔
ناروا اسٹنگ معاملے میں سابق آئی اے ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا کو عدالت نے آج ضمانت دے دی گزشتہ 55 دنوں سے مرزا جیل میں تھے ۔سی بی آئی کے خصوصی عدالت کے جج انوپم مکھرجی نے برداشت معاملے میں آج مرزا کو ضمانت دی ہے۔
مرزا کو عدالت نے جانچ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کے بیٹے کی علالت کے بنا پر ضمانت دی ہے۔ مرزا کو عدالت نے آئندہ 30 نومبر تک کے لئے ضمانت دی ہے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق آج سی بی آئی کے خصوصی عدالت میں ویڈیو گرافی کے ساتھ عدالت میں شنوائی ہوئی ۔
اس دوران مرزا کے وکیل شایان دے نے مرزا کی ضمانت کی درخواست کی لیکن گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی سی بی آئی کے وکیل نے مرزا کو بارسوخ ہونے کی بات کہتے ہوئے ضمانت نا منظور کرنے کی اپیل کی۔
سی بی آئی کےوکیل نے مزید کہا کہ اس معاملے میں جانچ کے لئے مرزا کو مزید جیل حفاظت میں رکھنے کی ضرورت ہے لیکن عدالت میں سی بی آئی کی دونوں دلیلیں ٹک نہیں پائے۔
واضح ہو کہ سابق آئی پی ایس افسر پر مکل رائے کے کہنے پر ناردا اسٹنگ میں روپے لینے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں ان کو گرفتا کیا گیا تھا۔اس کیس میں ترنمول کانگریس کے کئی سرکردہ رہنماوں کے نام سامنے آ ئے تھے۔