مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت میں جانوروں کے اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار بی ایس ایف کے آفیسر کو پیش کیا گیا.
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کے وکیل کی تمام دلیلوں اور ثبوتوں کو توجہ دی. سماعت کے دوران وکیل کی اپیل پر بی ایس ایف کے آفیسر ستیش کمار کو 14 دنوں تک سی بی آئی کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا.
سی بی آئی کے وکیل نے کہا 'بی ایس ایف کے گرفتار آفیسر ستیش کمار کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، اسی بنیاد پر انہیں سی بی آئی کی حفاظت میں بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا'.
انہوں نے کہا کہ ستیش کمار سے پوچھ گچھ کے دوران حیرت انگیز معلومات ہاتھ لگی ہے. سی بی آئی آفیسر کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے آفیسر ستیش کمار سے پوچھ گچھ کے دوران اہم جانکاری ملی ہے. اس معاملے اور کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے.
یہ بھی پڑھیے
مولانا کلب صادق کی موت کی خبرغلط: کلب سبطین نوری
ذرائع کے مطابق کولکاتا کے نظام پیلیس میں سی بی آئی نے بی ایس ایف کے کنانڈنٹ آفیسر ستیش کمار کو میراتھن پوچھ گچھ کے گرفتار کر لیا. بھارت بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگروں کے سرغنہ انعام الحق کی گرفتاری عمل میں آئی تھی. ان سے پوچھ گچھ کے بعد ستیش کمار کی گرفتاری عمل میں آئی.
ستیش کمار کے خلاف پانچ سو کروڑ روپے کی جائیداد ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے.