ETV Bharat / state

TET Result Annouces ٹیٹ 2022 کے نتائج کا اعلان - پرائمری اساتذہ کی تقرری

مغربی بنگال بورڈ آف پرائمیری اجویکشن کے صدر گوتم پال نے جمعہ کو ٹیٹ 2022 امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ٹیٹ امتحان کے نتائج میں سو فیصد شفافیت ہے۔اس پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہئے۔ TET 2022 Result Annouces

ٹیٹ 2022 کے نتائج کا اعلان
ٹیٹ 2022 کے نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 3:49 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں آج امتحان کے دو ماہ بعد پرائمری اساتذہ کی تقرری کے لئے ہونے والے ٹی ای ٹی (ٹیٹ ) امتحان کے نتائج شائع کر دیے گئے۔ اس کو لے کر امیدواروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال نے جمعہ کو پریس کانفرنس کو خطاب کر تے ہوئے پرائمری ٹی ای ٹی کے نتائج کا اعلان کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے کم وقت میں ٹیٹ امتحان کے نتائج شائع ہوئے ہیں۔ بورڈ کے صدر گوتم پال نے دعویٰ کیا کہ ٹی ای ٹی کا نتیجہ مکمل شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے شائع کیا گیا ہے۔

نتائج کے اعلان سے پہلے تمام باتوں پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ بورڈ نے اپنی طرف سے شفافیت برقرار رکھنے کی کوشش کیا ہے۔ واضح رہے کہ بورڈ نے پہلے ہی مطلع کیا تھا کہ اس سال ٹی ای ٹی امتحان میں شفافیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امتحان کے دوران ہی امیدواروں کو جوابی پرچہ کی کاپی فراہم کی گئی تھی۔تاکہ کسی کو کسی بھی طرح کی کوئی شکایت نہ ہو۔اس کا پورا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کو جوابات کو چیلنج کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔ امیدواروں کی طرف سے چیلنج کئے گئے ۔بورڈ نے کچھ غلطیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Recruitment Scam in Bengal رشوت کی رقم کنتل گھوش کے ذریعہ بااثرا فراد تک پہنچائی گئی

غورطلب ہے کہ مغربی بنگال میں ایس ایس سی اسکام،ٹیٹ اسکام کے سبب تعلیمی نظام پر سوال اٹھنے لگے تھے۔اس معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے معطل ہنما پارتھو چٹرجی سمیت کئی اہم رہنماوں اور اعلیٰ حکام جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.