ETV Bharat / state

Babul Supriyo: بابُل سُپریو ٹی ایم سی میں شامل - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی کو مغربی بنگال میں ایک اور جھٹکا لگا جب سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے رکن پارلیمان بابُل سُپریو نے ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بابُل سُپریو
بابُل سُپریو
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 3:07 PM IST

Updated : Sep 18, 2021, 3:52 PM IST

چند ماہ قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کو الوداع کہنے والے سابق مرکزی وزیر بابُل سُپریو نے مغربی بنگال میں برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد آسنسول سے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان بننے والے بابُل سُپریو نے سات برسوں تک مرکزی وزیر رہتے ہوئے کئی کارنامے انجام دیے لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں تبدیلی کے بعد ان کی وزارت چلی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے بی جے پی کو الوداع کہہ دیا تھا۔

وزارت گنوانے کے بعد بابُل سُپریو نے یکے بعد دیگرے کئی پارٹی مخالف ٹویٹ کئے تھے جس کے بعد ان کے اور بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے درمیان بیان بازی بھی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بی جے پی مخالف ٹویٹ کے بعد ہی بابُل سُپریو کی ترنمول کانگریس شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی تھی اور اس کی سب سے بڑی وجہ ٹی ایم سی رہنما مُکل رائے ہیں کیوں کہ بابل سپریو اور مکل رائے کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور راجیہ سبھا رکن ڈیرک اوبرائن کی موجودگی میں بابُل سُپریو نے ٹی ایم سی کا دامن تھاما۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے لگاتار مغربی بنگال میں بی جے پی کو نقصان ہو رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی کے کئی ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے اب جبکہ مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ایسے میں بابُل سُپریو کا ٹیم ایم سی میں شامل ہونا بی جے پی کے لیے شدید جھٹکا ہے۔

بی جے پی مغربی بنگال میں اہم چہروں میں شامل سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے دو بار بی جے پی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ پہنچنے والے بابُل سُپریو باقاعدہ طور پر ٹی ایم سی کا حصہ بن گئے۔

Last Updated : Sep 18, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.