ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee تقسیم نہیں، اتحاد ہی طاقت ہے، ممتا بنرجی

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 11:52 AM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ تقسیم کبھی بھی مطلوب نہیں ہو سکتی۔ اتحاد طاقت ہے۔ معاشرہ تب ہی مضبوط ہو گا جب سب اکٹھے ہوں گے۔ تقسیم کی سیاست سے مالک کی ترقی ہو سکتی ہے اور نہ ہی معاشرہ خوشحال ہو سکتا ہے۔ CM Mamata Banerjee

تقسیم نہیں، اتحاد ہی طاقت ہے!
تقسیم نہیں، اتحاد ہی طاقت ہے!

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کرسمس سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ میں بار بار کہتی ہوں، مذہب ہر ایک کا ہے، لیکن تہوار سب کے لئے ہیں۔ ایک تہوار میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشیاں مناتے ہیں۔ یہی اصل بھارت ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کو ایک ایسی ریاست بنانا چاہتی ہیں جہاں ملک کی تمام ریاستوں کے تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہیں جہاں تمام لوگوں کے لیے یکساں مواقع ملیں۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Says We Dont Devide People In Bengal

تقسیم نہیں، اتحاد ہی طاقت ہے!

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارک اسٹریٹ میں کرسمس فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نفرت کی سیاست کرتے ہیں وہ آج اقتدار میں ہیں لیکن وہ کل اقتدار سے بے دخل بھی ہو سکتے ہیں۔ اب لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کیسا ملک چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست سے چند لوگوں کو ہی فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ملک اور عام لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہم سبھی کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ملک میں مضبوط اتحاد ترقی کی ضمانت ہے۔ اس کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جاسکتا۔ مغربی بنگال سیکولرزم کا علمبردار رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔

مزید پڑھیں:Chief Minister Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو وزیراعظم سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا

دوسری طرف کولکاتا کے مشہور پارک اسٹریٹ میں کرسمس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ کولکاتا کو تھری ڈی لائٹ سے سجایا گیا ہے۔ کولکاتا پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہجوم میں چلنے کی گنجائش نہیں رہتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 25 دسمبر کو سب لوگ چل کر دیکھیں۔ یہاں فوڈ فیسٹیول ہو رہا ہے، تمام بڑے فنکار آئیں گے، یہاں وہ گائیں گے، سب اچھا کیک کھائیں گے۔ ممتا نے بابل سپریا اور اندرنیل سین کو پروگرام کے اسٹیج پر گانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مغربی بنگال پہلی ریاست ہے جس نے سال کے آخر میں میلہ شروع کیا ہے۔ ان کی امید ہے کہ اس تہوار میں شرکت کے لیے کئی لاکھ لوگ بنگال آئیں گے۔ کرسمس کے تہوار کے موقعے پر پارک سٹریٹ کے پورے چوک کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے متعدد اسٹالز، سانتا کلاز کے کٹ آؤٹ۔ کرسمس کے موقعے پر دیگر اوقات کی طرح ایلن پارک کو میونسپل حکام اور ریاستی محکمہ سیاحت کی جانب سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے مختلف مراحل سے متعلق مختلف نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ پارک اسٹریٹ کا پورا علاقہ روشنیوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ دراصل آج سے ہی دور دور سے لوگوں نے پارک سٹریٹ چوک پر آنا شروع کر دیا ہے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Says We Dont Devide People In Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.