ہگلی: مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے بانسبڑیا علاقے میں پندرہ اگست کے دن نامعلوم افراد کی جانب سے افواہ پھیلانے کی وجہ سے کشیدگی پھیل گئی۔ علاقے میں مبینہ طور پر پتھراؤ کی اطلاع ہے۔
بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں سیاسی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ پولیس کو غیر جانبدارانہ طور پر کارروائی کرنی چاہیے ۔حکومت پر جلد سے جلد حالات کو معمول پر لانے کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور گورنر سی وی آنند بوس کے چیف سکریٹری سے صورتحال کو معمول پر لانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ جس کی جو ذمہ داری اسے نبھانی چاہئے۔
حالانکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس معاملے پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تپن داس گپتا نے الزام لگایا کہ اہم اپوزیشن پارٹی گندی سیاست کر رہی ہے۔بی جے پی پر حالات کشیدہ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ۔
یہ بھی پڑھیں:Death Of Jadavpur University Student گرفتار 6 افراد 28 اگست تک پولس تحویل میں
رکن اسمبلی نے کہا کہ ہماری حکومت ایک گھنٹے کے اندر حالات پر قابوسکتی ہے۔ہم بی جے پی کی خبر لے سکتے ہیں لیکن جو کام پولیس کا ہے اسے کرنے دیجئے ۔مغربی بنگال میں مذہب اور نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔